کورونا: تشویشناک مریضوں میں 25 فیصد تک کمی

کورونا: تشویشناک مریضوں میں 25 فیصد تک کمی

وینٹی لیٹرز 71.80، آکسیجن بیڈز 36.40فیصد تک بھرے ہیں

لاہور (بلال چودھری ) شہر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں 25 فیصد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے ، شہر میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ،شرح 29 سے کم ہو کر 15 فیصد تک رہ گئی ۔رپورٹ کے مطابق دو ہفتے پہلے وینٹی لیٹرز 95 فیصد جبکہ آکسیجن بیڈز 78 فیصد تک بھر گئے تھے ،گزشتہ روز کی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وینٹی لیٹرز 71.80 جبکہ آکسیجن بیڈز 36.40فیصد تک بھرے ہیں، تشویشناک مریض کم ہونے سے ہسپتالوں کی سہولیات بھی بہتر ہونا شروع ہوگئی ہیں، تشویشناک مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کا حصول بھی آسان ہو گیا ۔ شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 930مریض زیرِ علاج ہیں ،230 تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز ،493 آکسیجن پر زیر علاج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں