ایم ڈی واسا کی ڈی سلٹنگ آپریشن کو موثر اور تیز کرنیکی ہدایت

ایم ڈی واسا کی ڈی سلٹنگ  آپریشن کو موثر اور تیز کرنیکی ہدایت

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کھاڑک ڈرین کا دورہ کیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کھاڑک ڈرین کا دورہ کیا اور ڈرین پر جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے کہا کہ مون سون سے قبل ہیوی مشینری کی مدد سے شہر میں نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔ ڈی سلٹنگ آپریشن کو موثر اور تیز کیا جائے ۔ ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد نے موقع پر ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کھاڑک ڈرین ڈی سلٹنگ آپریشن میں 2 ایکسویٹر اور 8 ڈمپ ٹرک حصہ لے رہے ہیں، تاہم آپریشن تیز کرنے کیلئے ہیوی مشینری کو بڑھایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں