کمرشلائزیشن فیس کے پیسے اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے مختص
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں جمع ہونے والے پیسے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے مختص کر دیئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے انتظامیہ اپارٹمنٹس کی رجسٹریشن اور اقساط سے مطلوبہ رقم حاصل نہ کرسکی، کنٹریکٹرز کو کام شروع کرنے سے قبل ایڈوانس موبلائزیشن اتھارٹی اکاؤنٹ سے دی جائے گی، 25 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار روپے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اس طرح اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے سرکاری خزانے سے رقم ادا کرنا ہوگی، وی سی ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ایسکرو اکاؤنٹ کھلنے میں کچھ تاخیر تھی تاہم پراجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کے لیے یہ فنڈز منتقل کیے گئے ، تاہم رجسٹریشن اور اقساط کی وصولی کے بعد یہ رقم اتھارٹی کو واپس کرنا ہوگی، پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں دو ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ یہ اپارٹمنٹس وزیراعظم کے پروگرام کے تحت تعمیر ہوںگے۔