نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان سےاسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی ملاقات
  • بریکنگ :- ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- گزشتہ روزقومی اسمبلی میں پیش آنیوالےواقعہ پربات چیت
  • بریکنگ :- اسپیکرنےوزیراعظم کوناخوشگوارواقعہ سےآگاہ کیا،ذرائع
  • بریکنگ :- ایوان میں دونوں جانب سےہنگامہ آرائی کی گئی،اسپیکرقومی اسمبلی
  • بریکنگ :- ایوان کاتقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کروں گا،اسدقیصر
Coronavirus Updates

اچھرہ بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رینجرزکاگشت

اچھرہ بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رینجرزکاگشت

دنیا اخبار

پولیس بھی بازار کے داخلی راستے پر الرٹ ،دکانداروں نے باہر سٹالز لگالئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) اچھرہ بازار میں بھی کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ،تاجر برادری لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کی بجائے کاروباری سرگرمیاں شروع کرکے ہجوم اکٹھا کر رہی ہے ، لاک ڈاؤن کے سبب اچھرہ بازار میں بیشتر دکانوں کے شٹر بند ہیں مگر لاک ڈاؤن کے باوجود اچھرہ بازار میں گاہکوں اور دکانداروں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ یہ گاہک بازار میں کچھ مقامات پر لگے پھٹوں اور ریڑھیوں سے تو خریداری کر رہے ہیں مگر اچھرہ بازار سے ملحقہ مارکیٹوں میں بھی کچھ دکاندار دکانوں کے باہر ہی سٹالز لگا کر خریدو فروخت کر رہے ہیں۔ بازار میں ملبوسات ، جوتے ، جیولری اور دیگر سامان کے سٹالز پر رش لگا ہوا نظر آیا۔اچھرہ بازار سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آنے پر رینجرز نے بازار میں گشت شروع کر دیا جبکہ پولیس نے بھی بازار کے داخلی راستے پر پوزیشن سنبھال لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں