بڑے ریلوے سٹیشنز، ٹریکس تنصیبات کی سکیورٹی بڑھادی گئی

بڑے ریلوے سٹیشنز، ٹریکس  تنصیبات کی سکیورٹی بڑھادی گئی

روہڑی ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں، ریلوے ٹریکس اور دیگر ریلوے تنصیبات پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایس پی ریلوے لاہور نے دیگر عملہ کے ہمراہ ریلوے پولیس ریلوے سٹیشن لاہور ،بادامی باغ اور شاہدرہ سٹیشن کے ٹریک کا خصوصی معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں