یو این اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے کردار ادا کرے :کامران گھمن
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے
گگو منڈی(نمائندہ دنیا+ نامہ نگار)ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والاکامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اسرائیل ایک بد معاش ریاست ہے جس کے نزدیک انسانی حقوق ،اخلاقی اقدار اور ریاستی ذمہ داریوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ اس نے قبلہ اول پر بمباری کر کے نہتے فلسطینوں کا جوقتل عام کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔