770 پولیس اہلکاروں کو ویکسین کی ڈوز لگادی گئی

770 پولیس اہلکاروں  کو ویکسین کی ڈوز لگادی گئی

کوروناوبا کے پیش نظر 770 پولیس اہلکاروں کو ویکسین کی ڈوز لگادی گئی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ کورونا وبا میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے اہلکاروں کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،3 روز میں 770 پولیس اہلکاروں کو ویکسی نیشن لگائی گئی۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے ، 40 سال سے زائد پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار ویکسی نیشن کی ڈوز لگائی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں