ظفروال:لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکاروں کی عیدی مہم

ظفروال:لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکاروں کی عیدی مہم

نذرانہ دینے والوں کو آدھا شٹرڈاؤن کرکے کاروبار کرنے کی اجازت

ظفروال(تحصیل رپورٹر)پولیس نے لاک ڈاؤن کی آڑ میں عیدی مہم چلا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ظفروال میں پولیس اہلکاروں کی چاندی ہو گئی ہے جو دکاندار مال دے گا وہ دکان کا آدھا شٹر ڈاؤن کر کے مال بیچے گا ورنہ دکان بند رکھنی پڑے گی،پکوڑے سموسے والے کو بھی کوئی رعایت نہیں اگر پیسے نہیں ہیں تو پھل یا پھر پکوڑے سموسے ہی دینے پڑیں گے ،کپڑے کی دکان سے اچھا سوٹ اور جوتے کی دکان سے اچھے جوتے یا پھر خرچہ پانی دینا پڑے گا۔ پولیس اہلکاروں نے ریڑھی سے مفت دال چاول،جوس اور ہوٹلوں سے مفت میں کھانا کھانا معمول بنا لیا ۔پولیس کے اس رویے سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر میں کورونا ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں