تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک تباہ کر دیا:ن لیگ

تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک تباہ کر دیا:ن لیگ

برائلر عوام کی پہنچ سے دور ،حکمران عوامی احتساب سے نہیں بچیں گے :ریاض الحق

اوکاڑہ (خبرنگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چودھری ریاض الحق نے کہا موجودہ حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں سے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا، تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک کوتباہ کرکے رکھ دیا،فارمی مرغی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، موجودہ حکمران عوامی احتساب سے بچ نہ پائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری ریاض الحق نے کہا حکمرانوں کے یوٹرن اورجھوٹی سیاست کاڈرامہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ،تین سالوں سے تبدیلی ،ترقی ،خوشحالی کانعرہ لگانے والوں کاجھوٹ زمینی حقائق بتارہے ہیں کہ اشیائے ضروریہ غریب عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہوچکی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں