سوشل ویلفیئر پاکپتن:مستحق افراد میں راشن اور عید کے سوٹ تقسیم

سوشل ویلفیئر پاکپتن:مستحق افراد  میں راشن اور عید کے سوٹ تقسیم

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مستحق افراد کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاکپتن سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد احمد کمبوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

پاکپتن(سٹی رپورٹر)انہوں نے کہا کورونا وائرس کے دوران حکومتی احکامات کی روشنی میں مستحق افراد کی مالی معاونت اور آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ،رمضان المبارک میں سوشل ویلفیئر کی جانب سے افطار کیلئے راشن اور کجھوریں تقسیم کی گئی ہیں علاوہ ازیں مستحق افراد کو عید کے سوٹ دئیے گئے ۔ کورونا آگاہی کے سلسلہ میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں