نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- گورنرپنجاب چودھری سرورکاوزرا،ایم این ایزکےاعزازمیں استقبالیہ
  • بریکنگ :- شاہ محمودقریشی،فوادچودھری،اسدعمر،اسپیکراسدقیصربھی شریک
  • بریکنگ :- وزیرمملکت فرخ حبیب،زرتاج گل،ڈاکٹرنوشین حامداوردیگرکی شرکت
  • بریکنگ :- قومی اسمبلی کےہرحلقےمیں 6،صوبائی حلقےمیں 3 فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے،گورنر
  • بریکنگ :- بغیرسیاسی تفریق قومی وصوبائی حلقوں میں پلانٹس لگیں گے،گورنرپنجاب
Coronavirus Updates

بغیر ماسک 5 ہزار گاڑیوں ، بائیکس کے چالان

بغیر ماسک 5 ہزار گاڑیوں ، بائیکس کے چالان

دنیا اخبار

41بسیں بند، 74 مقدمات ، 2016 وہیکلز بند کی گئیں:سی ٹی او

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)ایک ہی روز میں بغیر ماسک 5 ہزار گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے چالان کر دیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 5 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی۔ ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 41 بسیں بند، 74 مقدمات بھی درج کیے گئے ، لاہور میں مجموعی طور پر بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 2 لاکھ 68 ہزار 325 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، سی ٹی او لاہور حماد عابد نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2016 پبلک سروس وہیکلز بند کی گئیں، 1 لاکھ 84 ہزار 871 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرنے پر پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 19 ہزار 942 پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔سی ٹی او نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت میں عملدرآمد کرائیں گے، شہری تعاون کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں