شہباز شریف باہر بھاگنے کی کوشش کررہے :اشرف سوہنا
تحریک انصاف کے رہنما محمد اشرف خان سوہنا نے کہا شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ باہر بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں
اوکاڑہ (خبرنگار)ان کا پیسہ باہر ہے ، جب بیگم اور بچوں نے گھر لینا ہو تو پیسہ آجاتا ہے ، ان پر منی لانڈرنگ کا ایک کیس نہیں کرپشن کی پوری کتاب ہے ،مشرف نے زرداری اور نواز شریف کو جو 2 این آر اوز دئیے اس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہاہے ۔