طبی ماہرین کی ویکسی نیشن بارے خدشات کی تردید

طبی ماہرین کی ویکسی نیشن بارے خدشات کی تردید

بچاؤ کاواحد حل ، شکوک پیدا کرنیوالے قابل مذمت ہیں:وائرولوجسٹ طاہر یعقوب

لاہور(سہیل احمد قیصر)کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تو اِس کے بارے میں بے بنیاد خدشات بھی پھیلائے جارہے ہیں۔ طبی ماہرین نے تمام خدشات رد کردئیے ۔ویکسی نیشن ہی کورونا سے بچاؤ کا واحد حل قراردیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ یہ کسی حد تک ویسی ہی صورت حال ہے جو پولیو کے ڈراپس کے حوالے سے سامنے آچکی ہے جس کے نتیجے میں آج دنیا بھر میں صرف دوممالک ایسے ہیں جہاں ابھی تک پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے ۔ اِن میں سے ایک افغانستان اور دوسرا پاکستان ہے ۔ معروف وائرولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے خدشات پھیلانے والے قابل مذمت ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس وقت دنیا یا پاکستان میں جتنی بھی ویکسینز استعمال کی جارہی ہیں، وہ سب محفوظ ہیں۔ اُنہوں نے اِس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ اس سے حاملہ خواتین کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہو سکتاہے ۔ اُن کی طرف سے شہریوں کو تلقین کی گئی کہ انہیں جہاں سے بھی اور جیسے بھی ویکسی نیشن دستیاب ہو، لگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں