لاہور کے4 بڑے منصوبوں کیلئے وفاق 63 ارب دیگا

لاہور کے4 بڑے منصوبوں کیلئے وفاق 63 ارب دیگا

منصوبوں میں سگیاں روڈ کی مرمت اور بحالی اور توسیع ، پھولوں والا چوک سے ڈی سی آفس تک سڑک کی بحالی بھی شامل ،وفاقی حکومت 3 سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب کو بجٹ دیگی،منصوبے شروع کرنیکا ٹاسک ایل ڈی اے کوتفویض

لاہور (شیخ زین العابدین)وفاق کے ترقیاتی بجٹ میں لاہور کو کثیر رقم دی جائے گی، چار میگا پراجیکٹس کے لیے 63 ارب روپے وفاق فراہم کرے گا۔ وفاقی حکومت تین سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب کو بجٹ دے گی، وفاقی حکومت شہر کے لیے 63 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ فراہم کرے گی ،وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے شہر میں چار میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے ، وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چار میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے ،وفاقی حکومت نے منصوبے شروع کرنے کا ٹاسک ایل ڈی اے کو سونپ دیا، چار میگا پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے پرانشل ورکنگ پارٹی نے منظوری دیدی ،پلان کے تحت سگیاں روڈ کی مرمت اور بحالی کا کام اور توسیع کا منصوبہ وفاقی حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوگا، سگیاں روڈ کی بحالی کیلئے 800 ملین کا تخمینہ لگا لیا گیا، پھولوں والا چوک سے ڈی سی آفس تک سڑک کی بحالی کا کام کیا جائے گا، کریم بلاک فلائی اوور و انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی وفاق کے پروگرام میں شامل ہے ، دو ارب 20 کروڑ کریم مارکیٹ کے مقام پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے وفاق فراہم کریگا، شاہدرہ کے مقام پر فلائی اوورز کے لیے فنڈنگ وفاقی حکومت دے گی، ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیلئے پانچ ارب 20 کروڑ کا تخمینہ لگا لیا گیا، منصوبے کی تکمیل کیلئے دو سال کا دورانیہ رکھا گیا ہے ، شاہدرہ جی ٹی روڈ پر تین لین پر مشتمل دو فلائی اوور بنیں گے ، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد یہ رقم پنجاب حکومت کو منتقل کی جائیگی اور منصوبوں کا آغاز رواں سال میں ہی کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں