تحریک انصاف پنجاب میں پھر جیتے گی:صوبائی وزیر
نواز لیگ نے معیشت کو جو نقصان پہنچایا وہ عوام سے سامنے بے نقاب ہو چکا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت سیاسی جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں تحریک انصاف پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی نواز لیگ نے اپنے دور حکومت میں جس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا جبکہ دوسری طرف وزیراعظم ملکی معیشت کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں ، اس موقع پر نواز لیگ کے سابق کونسلر رائے محمد خان کھرل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا دوسری طرف سابق ایم پی اے چودھری فیضان خالد ورک کیساتھ ملاقات میں حلقہ پی پی 142 سے ملک اعجاز احمدکھوکھر سمیت دیگر معززین علاقہ نے نوازلیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔