واسا:1 روز میں ساڑھے 5 کروڑبلوں کی مد میں وصولی
محکمے کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جس کے باعث ریونیو بڑھا :وی سی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا نے ریونیو کی مد میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، 8 جون 2021 کو واسا کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیا، واسا لاہور کو 8 جون کے روز 5 کروڑ 56 لاکھ 4 ہزار 94 روپے بلوں کی مد میں موصول ہوئے ۔ یہ رقم واسا کی تاریخ میں ایک دن میں اکٹھی ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے ۔ وی سی واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور میں سیاسی مداخلت کی بدولت ریونیو اکٹھا کرنے میں مشکلات آتی تھیں۔ واسا کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جس کی بدولت ریونیو میں اضافہ ہوا۔ اس دوران عوام کو بھی بل جمع کرانے کی طرف بھی راغب کیاگیا۔