گرمی کی شدت بڑھتے ہی مشروبات کی مانگ میں اضافہ
مختلف شربت پانی کی کمی پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:شہری
لاہور(اکنامک رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مشروبات کی مانگ بڑھ گئی۔شہریوں نے مشروبات کے استعمال کیلئے ٹھیلوں کا رخ کر لیا۔ٹھنڈا صندل ،بادام کا شربت موسم کی حدت کو کم کرنے میں مددگار ہونے لگا۔مشروبات کی دکانوں سے شہری من پسند شربت پی کر لطف اندوز ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف اقسام کے شربت کی دکانوں اور ٹھیلوں پر رش بڑھ گیا۔پرانی انارکلی بازار میں صندل ، بادام ،آلو بخارا، گنے کا رس ، لسی ، فالسے کا شربت ،الائچی کا شربت پی کر شہری گرمی کو بھگانے لگے ، گھر سے نکلنے والے مرد و خواتین گرمی سے بچنے کے لیے من پسند شربت پیتے نظر آئے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی میں شربت پی کر ہی سے بچا جاسکتا ہے ۔مختلف شربت پانی کی کمی پورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی میں گنے کا رس ، لسی اور صندل کا شربت فرحت بخش ہوتا ہے ۔