ایل ڈبلیو ایم سی :ویسٹ کلیئر ،چار دیواری تعمیرکرنیکی ہدایت

ایل ڈبلیو ایم سی :ویسٹ کلیئر ،چار دیواری تعمیرکرنیکی ہدایت

سی ای او کا ورکشاپ کا دورہ، سیکنڈری ویسٹ کی استعداد بڑھائی جائے :رافعہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہریوں کے جاگنے سے پہلے صفائی آپریشن کو ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے علی الصبح سکندریہ ورکشاپ کا سر پرائز وزٹ کیا ،اس مقصد کے لیے انہوں نے فیلڈ میں جانے والی گاڑیوں کے ریکارڈ، ملازمین کی حا ضری کی چیکنگ کی۔پہلی شفٹ کے لیے مختص 69 میں سے 61 گاڑیاں صفائی آپریشن کر رہی ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ گاڑیوں کی مرمت بھی رات میں مکمل کر کے شفٹ کا صبح 5 بجے آغاز لازمی بنایا جائے ، مکینیکل سویپرز اور واشرز کی مرمت کے لیے سامان فی الفور منگوانے ،ورکشاپ میں جمع شدہ ویسٹ کو کلیئر کرنے اور اطراف میں چار دیواری بھی تعمیرکرنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں گزشتہ ہفتے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ریکارڈ 6200سے زائد ویسٹ کولیکشن کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں