بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کر لیا گیا

بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے  والے والدین کو قائل کر لیا گیا

میاں میر کالونی میں والدین نے 2بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اے سی کے قائل کرنے پر مان گئے اور قطرے پلوا دئیے ۔انسداد پولیو مہم کے پانچویں روزاسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کے دورے کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے میاں میر کالونی گلی نمبر 6 کا دورہ کیا ،پولیو ورکرز ٹیم نمبر 12 نے اسسٹنٹ کمشنر کو کال پر ایک ریفیوزل کیس کی اطلاع دی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلا رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے فوری موقع پر پہنچ کر بچوں کے والدین کو قائل کیا جس کے بعد2بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 79 میں ٹیم نمبر 20 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں