وزیر صحت اور چیف سیکرٹری سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں پولیواوورسائٹ بورڈ کے وفدسے اہم ملاقات کی
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) وفد نے پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔ صوبائی وزیراور وفدکے درمیان پاکستان خصوصاً پنجاب میں پولیوکے مکمل تدارک کیلئے موجودہ حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔