ریلوے ڈرائی پورٹس کے انتظامی اختیارات ڈی ایس کو تفویض
ریلوے ڈرائی پورٹس کے تمام انتظامی اختیارات متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو سونپ دئیے گئے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیف ٹرانسپورٹ منیجر ڈرائی پورٹس سے اختیارات واپس لے کر ڈی ایس کو دیدیئے گئے ۔ سی ٹی ایم ڈرائی پورٹس کو ڈرائی پورٹ کا تمام ریکارڈ ڈی ایس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ، ڈرائی پورٹس کے سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے وزیر ریلوے کی ہدایت پر انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔