ایک سرکاری ادارے نے ازخود صفائی شروع کر دی،میئر نے فوٹیج بنا لی

ایک سرکاری ادارے نے ازخود صفائی  شروع کر دی،میئر نے فوٹیج بنا لی

نصیرآباد کے علاقے میں ایک سرکاری ادارے نے ازخود صفائی آپریشن شروع کردیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ادارے کے باہر سرکاری گاڑی کی مدد سے ہی کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایاجانے لگا۔ادارے کے 3 ملازمین ویسٹ کنٹینرز کو گاڑی نمبر ایل ای جے 1162 میں لوڈ کررہے تھے ۔اہلکار کے مطابق صفائی کمپنی کوڑا کرکٹ نہیں اٹھا رہی تھی ۔لارڈ میئر نے فوٹیج بنا لی،ان کا کہنا تھالاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو مسلسل نظر انداز کردیا۔شہرکی صفائی کی صورتحال دیکھنے نکلاتو نصیرآباد میں سرکاری گاڑی کو کوڑا ٹھکانے لگاتے دیکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں