زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر پابندی زیر غور

زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر پابندی زیر غور

محکمہ بلدیات کا 359لوکل گورنمنٹس کو مراسلہ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ فعال بلدیاتی ادارے زرعی زمین پر سوسائٹی کا نقشہ پاس نہیں کرینگے :سیکرٹری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ بلدیات نے گرین ایریاز ، زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا،اس حوالے سے 359لوکل گورنمنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا ۔مراسلے کے مطابق زرعی اراضی کو بچانے کے لئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے ،ڈائریکٹر ٹاؤن ام لیلی،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رفیق احمد اور ڈائریکٹر ڈیٹا انٹری کلیکشن کو درستگی ریکارڈ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی پڑتال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا جبکہ بلدیاتی اداروں کے انتظامی سربراہوں کو سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو ریکارڈ دینے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے 359بلدیاتی ادارے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹی کی کا نقشہ پاس نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں