آٹا سبسڈی کیلئے 20ارب روپے رکھنے کی تجویز
محکمہ خوراک نے 600 بھرتیوں کیلئے پی پی ایس سی کوسفارشات بھجوا دیں
لاہور (عمران اکبر )محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال آٹا کی سبسڈی کیلئے 20ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی ،نئے مالی سال میں محکمہ خوراک نے 6سو بھرتیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن کو سفارشات بھجوا دیں۔ محکمہ خوراک سبسڈی 283سہولت بازاروں کے لئے استعمال کرے گا ،سبسڈائزڈ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن ماہانہ گندم کوٹہ 973 فلور ملز کو مختص کیا گیا ،محکمہ خوراک کاآئندہ مالی سال غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 1ارب 75کروڑ 81لاکھ 48ہزار روپے مختص کیا گیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ خوراک میں1248 سیٹیں خالی ہیں ڈائریکٹوریٹ خوراک میں70، لاہور ڈویژن213، راولپنڈی136 ،سرگودھا 93،بہاولپور24، فیصل آباد152، گوجرانوالہ 175، ڈی جی خان 90، ملتان 141،ساہیوال ڈویژن میں 144 سیٹیں خالی ہیں ۔محکمہ خوراک نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ،فوڈ گرین سپروائزر مانگے ہیں۔5سو کلاس فوراور فائیو کے ملازمین کی بھرتیوں پرتاحال حکومتی پابندی ہے ۔