راوی روڈ:پانی کی بندش کیخلاف شہریوں کااحتجاج

راوی روڈ:پانی کی بندش کیخلاف شہریوں کااحتجاج

واسا کیخلاف نعرے بازی ، ٹریفک بلاک ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

لاہور(اکنامک رپورٹر)تین روز پانی نہ ہونے کی وجہ سے کرشنا مندر راوی روڈ کے لوگوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا اور واسا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے پانی نہ آنے کی وجہ سے کرشنا مندر راوی روڈ کے علاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ۔علاقہ مکینوں کی جانب سے راوی روڈ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔راوی روڈ بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاجی مظاہرے کے باعث شہری گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ آئے روز واسا کی جانب سے ٹیوب ویل بند کر دیا جاتا ہے ۔تین روز گزر گئے ہیں، متعدد بار واسا دفاتر میں شکایات کی ہیں ۔واسا افسران تو دور کی بات ٹیوب ویل آپریٹر بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ اپنے عزیز و اقارب کے گھروں میں جا کر کپڑے دھو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ ایک طرف گرمی کی شدت، دوسری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے تین دن سے پانی کو ترس رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں