عالمی پولیو وفد کیلئے تاریخی مقامات کی سیر کاخاص اہتمام

 عالمی پولیو وفد کیلئے تاریخی مقامات  کی سیر کاخاص اہتمام

انٹرنیشنل پولیو اوور سائیڈ ٹیم کے اراکین مائیکل گلوے اور ڈاکٹر کرس کی لاہور آمد ہوئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے عالمی پولیو وفد کے لیے تاریخی مقامات کی سیر کاخاص اہتمام کیاگیا، وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی جبکہ عالمی وفد کو جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر کرس کا تعلق یو ایس اے سے جبکہ مائیکل گلوے کا تعلق کینیڈا سے ہے ،ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے مائیکل گلوے اور ڈاکٹر کرس کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہا۔وفد نے پولیو کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں