جناح ہسپتال میں بچہ وارڈ کا افتتاح
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل نے پیڈز وارڈ کو افتتاح کر دیا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عائشہ عارف، ڈاکٹر فیصل ندیم سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی، پرنسپل کا کہنا تھا کہ پیڈز وارڈ کی ازسرنو اپ گریڈیشن کی گئی ، پیڈز وارڈ میں بیڈز، آکسیجن فلو بیڈز اور مانیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ،پیڈز وارڈ کی اپ گریڈیشن سے بچوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔