لاہور ڈویژن کے 31 کالجز میں پرنسپل کی سیٹیں خالی

لاہور ڈویژن کے 31 کالجز میں پرنسپل کی سیٹیں خالی

خواتین کے 14 کالج بھی شامل ،سب سے زیادہ 20سیٹیں ضلع لاہور میں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور ڈویژن کے 31 کالجز میں پرنسپل کی سیٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہو اہے ۔ سب سے زیادہ 20خالی سیٹیں لاہور ڈسٹرکٹ کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلے میں اس بات کا انکشاف ہو اہے کہ لاہور ڈویژن کے 31کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات نہیں ہیں ۔ لاہور ڈسٹرک میں خواتین کے 14 کالجز میں پرنسپل کا عارضی چارج دیا گیا ہے ۔مردوں کے 6 کالجز میں پرنسپل کی سیٹیوں پر عارضی چارج دیا گیا ہے ۔لاہور ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ دیال سنگھ کالج ،گورنمنٹ اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج لاہور کینٹ،گورنمنٹ کالج شالا مار ٹاؤن ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاؤن ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس باغبانپورہ ، زنانہ کالجز لاہور ڈسٹرکٹ ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بلال گنج ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شالا مار ٹاؤن ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مانگا منڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین مصطفیٰ آباد ، قصور میں مردوں کے تین کالجز جبکہ فی میل کے پانچ کالجز میں مستقل پرنسپل نہیں ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں