شکایت ازالہ کی ڈیڈلائن 3کی بجائے ایک دن مقرر

 شکایت ازالہ کی ڈیڈلائن 3کی بجائے ایک دن مقرر

بروقت ریلیف نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:ایڈیشنل کمشنر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شکایت ازالہ کی ڈیڈلائن تین دن کی بجائے کم کر کے ایک دن مقرر کر دی گئی ہے ۔ آڈٹ کارکردگی اجلاس میں اسکے مطابق اب جوابدہی ہوگی۔ محکموں کو کارکردگی آڈٹ اجلاس میں نہ حل ہونے والی شکایات پر وضاحت کا موقع دیا گیا ۔ انہوں نے تنبیہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ایڈمنسٹریشن بروقت ریلیف نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بعض شکایات کا ازالہ ہوگیا تھا مگرتربیت نہ ہونے سے عملہ مناسب طور پر اپلوڈ نہیں کر سکا۔ امان انور قدوائی نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر خدمت آپکی دہلیز پر کارکردگی آڈٹ ہفتے میں تین دن ہوگا۔ خدمت آپکی دہلیز پروگرام پرکسی ایک محکمہ نے نہیں ،سب نے شہریوں کو ریلیف دینا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں