ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانیکا منصوبہ تیار

ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانیکا منصوبہ تیار

ضلعی حکومت اور واسا مشترکہ طور پر ترقیاتی سکیموں پر کام کریں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بجٹ 2021-22 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کا منصوبہ ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا جامع پلان بنا لیا گیا،ضلعی حکومت اور واسا مشترکہ طور پر ترقیاتی سکیموں پر کام کریں گے ، پنجاب حکومت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے واسا کو ہدایات جاری کردیں، واسا کی جانب سے ڈائریکٹر کنسٹرکشن کو فوکل پرسن تعینات کرنے کی استدعا کر دی گئی، پنجاب حکومت کی اے ڈی پی، سی ڈی پی اور ایس اے پی پراجیکٹ مشترکہ تعاون سے شروع ہونگے ۔ واسا کی جانب سے قومی و صوبائی حلقوں میں مجوزہ منصوبوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا، فوکل پرسن دونوں اداروں کے درمیان بریج کا کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں