احتساب عدالت اور سیشن کورٹ سے دو مسلح افراد گرفتار
پولیس نے احتساب عدالت اور سیشن کورٹ سے دو مسلح افراد کوگرفتار کر لیا
لاہور (اپنے خبر نگار سے )تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم منصور احمد کو احتساب عدالت گیٹ سے اور ملزم محمد فراز کو بابا گراؤنڈ گیٹ سے گرفتار کیا ۔ملزم منصور کے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل اور 13 گولیاں برآمد کی گئیں ۔ملزم محمد فراز سے تیس بور پسٹل اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں ۔ملزمان احتساب عدالت اور سیشن عدالت کے باہر کھڑے تھے ۔