نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نورمقدم کیس،ملزم کےوالدین،ملازمین اعانت جرم کےالزام میں گرفتار،ذرائع
  • بریکنگ :- ملزم کے والد ذاکر جعفر،والدہ اورگھریلو ملازمین سمیت متعدد افراد شامل تفتیش،ذرائع
  • بریکنگ :- اسلام آباد:اس قتل سےجڑے تمام شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،پولیس ذرائع
  • بریکنگ :- پولیس نے مدعی مقدمہ مقتولہ کے والد شوکت مقدم کے بیان کی روشنی میں گرفتار یاں کیں
Coronavirus Updates

غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف 7 روزمیں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف 7 روزمیں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

دنیا اخبار

تمام سٹیک ہولڈرز سے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کرنیکی ڈیڈلائن طلب

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) شناخت کردہ غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف 7دنوں میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمشنر لاہور نے تمام سٹیک ہولڈرز سے شہر سے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کرنیکی ڈیڈلائن طلب کر لی ۔ کریک ڈاؤن میں پارکنگ کمپنی، بلدیہ عظمٰی اورپولیس کی جوائنٹ ٹیم حصہ لے گی۔ شہر میں کسی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کی اجازت ہے اورنہ ہی اوورچارجنگ کی اجازت دونگا۔ شہر میں پارکنگ روٹریز کے غیر فعال معاملے پر پارکنگ کمپنی پر اظہار برہمی کیا گیا۔ پارکنگ روٹریز پر سرکار کا بجٹ لگا ہے ۔غفلت پر افسران معطل ہونگے ۔ شہر میں نوٹیفائیڈ پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ تمام سٹینڈز غیرقانونی ہیں۔ سرکار کی اجازت کے بغیر شہر میں کوئی ذاتی یا کمرشل جگہ پر پارکنگ سٹینڈز نہیں بنا سکتا۔ کمشنر لاہور نے استفسار کیا کہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز سے بھتہ خوری کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں