چھاتی کے کینسر کی دوا سرکاری ہسپتالوں میں نایاب
چھاتی کے کینسر کی دوا لیٹرا سرکاری ہسپتالوں میں نایاب ہونے سے مریض اور ان کے لواحقین پریشان ہیں
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) ایک مریضہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے دوا کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،ہماری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ ہسپتالوں میں دوا کی دستیابی ممکن بنائی جائے ۔ادھر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیٹرا دوا کمپنی کی طرف سے نہیں دی جارہی، کمپنی دو ماہ سے دوائی نہیں دے رہی جس کے باعث لیٹرا دوائی کی ہسپتال میں قلت پیدا ہوئی ۔