سرکاری ہاؤس ایریا سکیم :پلان میں تبدیلی زیر غور
سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی نے ورکنگ شروع کردی
لاہور (عمران اکبر )گورنر ہاؤس، جی او آر، مال روڈ، زمان پارک، شملہ پہاڑی سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے ماسٹر پلان میں ایک مرتبہ پھر ترمیم پر مشاورت شروع کردی گئی، گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کی حدود میں تبدیلی زیر غور، سیکرٹری بلدیات پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی نے ماسٹر پلان کی تبدیلی سے متعلق تجاویز پر ورکنگ شروع کردی،گورنر ہاؤس، جی او آر ون، زمان پارک، مال روڈ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، سندر داس روڈ سمیت دیگر علاقے کمرشل حب بنیں گے یا نہیں، ورکنگ شروع کردی گئی ،26 ہزار 670 کنال اراضی پر مشتمل گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے مستقبل کا فیصلہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا، گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے ماسٹر پلان میں ایک مرتبہ پھر ترمیم پر مشاورت شروع کردی گئی ، گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کی حدود میں تبدیلی پر غور کیا جارہاہے ۔