سپروائزری افسران فورس کی ویکسی نیشن کرائیں :آئی جی

سپروائزری افسران فورس کی ویکسی نیشن کرائیں :آئی جی

افسر اور اہلکار ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں:ڈی آئی جی ویلفیئر

لاہور (خبر نگار سے )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، انعام غنی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پنجاب پولیس عوام کی جان وما ل کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن ورکر کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہی ہے اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران پولیس فورس کے متعدد افسران واہلکاران کورونا وباسے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کاکورونا ویکسی نیشن کا جاری عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پولیس فورس اس موذی وباسے محفوظ رہ کر عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیتی رہے ۔ سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں ماتحت فورس کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں اور اس حوالے سے رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس باقاعدگی سے بھجوائی جائیں ،آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ تمام افسران و اہلکاران دوران ڈیوٹی کورونا سے بچاؤکے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں