بجٹ متوازن، عوام دوست ،ٹیکس فری ہے : علی سلیمان

 بجٹ متوازن، عوام دوست ،ٹیکس فری ہے : علی سلیمان

پہلی مرتبہ فنی تعلیم کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے :چیئرمین ٹیوٹا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین ٹیوٹا پنجاب رانا علی سلیمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ متوازن، عوام دوست ،ٹیکس فری اور ترقیاتی ہے اس سے ملک کے اندر سیاسی ومعاشی استحکام آئیگا ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے پہلی مرتبہ تعلیم کیساتھ ،فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد ہنر مند نوجوانوں کوتعلیم وتربیت کیساتھ انہیں باعزت روز گار کی فراہمی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پیکج سے اضلاع کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے آغا ز سے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ کے ہمراہ مانانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں ،کارکنان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں