کرپشن:محکمہ جیل کے اکاؤنٹنٹ سمیت 3 ملازم برخاست

کرپشن:محکمہ جیل کے اکاؤنٹنٹ سمیت 3 ملازم برخاست

زاہد عباس ، شاہد نسیم اور سلیمان نے جعلی دستخط کر کے سروس بکس جاری کیں

لاہور (نمائندہ دنیا)آئی جی جیل خانہ جات مرزا شا ہدسلیم بیگ نے ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن کے الزام میں زاہد عباس ہیڈ کلرک ، شاہد نسیم اکاؤنٹنٹ اور سلیمان علی وارڈر کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ملازمین نے ملی بھگت سے سپرنٹنڈنٹ جیل کے جعلی دستخط کر کے وارڈر سٹاف کی LPC\'s اور سروس بکس جاری کی تھیں۔زاہد عباس ہیڈ کلرک ، شاہد نسیم اکاؤنٹنٹ اور سلیمان علی وارڈر اس وقت سنٹرل جیل ساہیوال پر تعینات تھے اور سزا یافتہ رہ چکے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں