ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو ممبرز کیلئے کھول دیا گیا

 ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس  کو ممبرز کیلئے کھول دیا گیا

کورونا کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی کے بعد معمول کی زندگی بحال ہونے لگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )جوہر ٹاؤن میں واقع ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو ممبرز کے لئے کھول دیا گیا، سپورٹس کمپلیکس کے کھلنے کے اوقات کار وضع کر دیئے گئے ، سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن صبح 6 سے دوپہر 12 اور شام 4 سے رات10 تک کھلا رہے گا۔ سپورٹس کمپلیکس میں کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں