نمبرداروں کو 22 اضافی امور سونپنے کی تیاری

نمبرداروں کو 22 اضافی امور سونپنے کی تیاری

سرکاری اراضی واگزار،بچوں کو سکولوں میں داخل بھی کرائیں گے

لاہور(اکنامک رپورٹر)پنجاب میں نمبر داری نظام کو مکمل فعال کرنے اور اضافی ڈیوٹیاں دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی زیر نگرانی فیصلہ کیا گیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے مطابق نمبرداروں کو 22 اہم امور سونپے جائینگے ۔پنجاب بھر میں 38 ہزار نمبردار اپنے فرائض سر انجام دینگے ۔صوبے میں سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار ،بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے اور قدرتی آفات کی صورت میں نمبر داروں کو اہم ذمہ داریاں دی جائینگی۔ نمبر داری گرانٹ بھی بحال کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے ، نمبر داروں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر نگرانی اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت، وزیر کالونیز اور وزیر اشتمال نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں