یو سی سیکرٹریز کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

یو سی سیکرٹریز کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

یونینز دھڑوں کااظہار یکجہتی، مطالبات کی منظوری تک دھرنا رہیگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کا محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیخلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا، ایم سی ایل کی سٹاف یونینز کے دونوں دھڑوں ایم سی ایل سٹاف یونین اور خدمت گروپ نے سیکرٹریز کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بلدیاتی ایکٹ 2019 کے برعکس نوٹیفکیشن منسوخ کرنے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ مظاہرین کاکہناتھا ملازم میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیں تو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو جواب دہ کیوں ہوں ، محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی کی ،احتجاج میں سٹاف یونین کے سربراہ محبوب بھٹی اور سربراہ خدمت گروپ گل نواز خان نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں