مقامی حکومتوں کیلئے 26ارب63کروڑکاترقیاتی بجٹ

مقامی حکومتوں کیلئے 26ارب63کروڑکاترقیاتی بجٹ

359مقامی حکومتوں کی جاری 194 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب 83 کروڑ 5 لاکھ ،نئی 929 سکیموں کیلئے 14 ارب 80 کروڑ 4 لاکھ مختص کردئیے گئے ماڈل بازار 5 کروڑ، خطرناک عمارتوں کی بحالی 20کروڑ، لوکل ترقیاتی پروگرام کیلئے 50 کروڑ رکھے گئے ،لاہور کیلئے کوئی بڑا منصوبہ نہ رکھا گیا

لاہور (عمران اکبر)پنجاب حکومت نے مالی سال2021-22 کیلئے 359مقامی حکومتوں کی جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 26 ارب 63 کروڑ ایک لاکھ کا بجٹ مختص کر دیا،لاہور کی مقامی حکومت کے لئے کوئی بڑا منصوبہ نہ رکھا گیا ۔تفصیل کے مطابق رواں مالی سال میں مقامی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے صرف 15ارب رکھے گئے ،آئندہ مالی سال کیلئے تقریباً12ارب بڑھائے گئے ہیں، 359مقامی حکومتوں کی پرانی 194 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب 83 کروڑ 5 لاکھ ،نئی 929 سکیموں کیلئے14 ارب 80 کروڑ 4 لاکھ مختص کردئیے گئے۔ ماڈل مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے 28 کروڑ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سکیموں کیلئے 5 کروڑ 94لاکھ ، پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان 2 کروڑ 50 لاکھ، قبرستانوں کی بحالی 33 کروڑ 14 لاکھ ، والڈ سٹی آف لاہور کی سکیموں کیلئے 4کروڑ 48 لاکھ ، ماڈل بازاروں کیلئے 5 کروڑ ،خطرناک عمارتوں کی بحالی 20کروڑ ،لوکل ترقیاتی پروگرام50کروڑ ،اربن میونسپلٹیز میں واٹر میٹرز کی تنصیب 19کروڑ ،359لوکل گورنمنٹس کے فیلڈ دفاتر کی تعمیر 30کروڑ ،تحصیلوں کے ماسٹر پلان کیلئے 22کروڑ ،رائے ونڈ میں شہرخاموشاں کی تعمیر 3 کروڑ ،سوئے آصل شہر خاموشاں 3 کروڑ ،کاچھا روڈشہر خاموشاں 3 کروڑ ،کاہنہ نو شہر خاموشاں 3 کروڑ ،مین روڈ ڈی بلاک جوہر ٹاؤن کی بحالی 2 کروڑ، وفاقی کالونی سڑک کی تعمیر1کروڑ ، 8 یو سیز کی جنازگاہوں کی چار دیواری 2 کروڑ ،پانی والا تالاب سڑک کی تعمیرایک کروڑ ،مسلم آباد روڈ کی تعمیرایک کروڑ 25 لاکھ ، شیخ سلیم سٹریٹ کی تعمیر 35 لاکھ ، ڈسپنسریوں کی بحالی کیلئے ایک کروڑ مختص کئے گئے ۔ لاہور کی مقامی حکومت کو کسی بھی بڑے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہ ملا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں