تھیلی سیمیا مریضوں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری

تھیلی سیمیا مریضوں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری

جنیاتی ٹیسٹوں کی سہولت موجود:یاسمین راشد، ایف جے ایم یو میں گفتگو

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب تھیلی سیمیا اور دیگر جنیٹک ڈس آرڈرز پریوینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ پروگرامرکی اسامی کے انٹرویوکیلئے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت کاکہنا تھا کہ پنجاب میں مختلف جنیاتی امراض کے ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے ،تھیلی سیمیا کے شکاربچوں کو خصوصی توجہ دے کران کی زندگی بچائی جاسکتی ہے ۔ پنجاب تھیلی سیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پریوینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جنیاتی امراض سے متعلق ریسرچ بھی کی جائیگی۔پنجاب میں تھیلی سیمیا پراجیکٹ کے ذریعے جنیٹک کونسلنگ اور کیریئرسکریننگ کی جاتی ہے ۔پاکستان میں لاکھوں بچے مورثی بیماریوں میں مبتلاہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں