شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑینگے :اے آئی جی ریلوے

شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑینگے :اے آئی جی ریلوے

جاوید اقبال 1998 میں سرکاری اراضی واگزار کراتے ہوئے شہید ہوئے

رائے ونڈ (نامہ نگار ) اے آئی جی ریلوے پولیس ملک محمد عتیق نے 4 جولائی 1998 کو شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے اے ایس آئی جاوید اقبال کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد کہا کہ شہدا کے ورثا کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،چودھری جاوید اقبال 1998 میں بصیر پور میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے آپریشن کے دوران شہید ہوئے ،اے آئی جی ملک محمد عتیق نے شہید کی بیوہ سے ملاقات کی اور تحائف پیش کئے بعدازاں شہید کے بیٹوں چودھری جاوید اقبال ،چودھری حمید اقبال ،چودھری وسیم اقبال کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں