عید ایام میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے اوقات کا رتبدیل
عید کے دنوں میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )عید کے دن میٹرو بس صبح 6 بجے کی بجائے صبح نو بجے چلائی جائے گی ،عید کے دن میٹرو بس آپریشن صبح 9 سے رات 10:40 تک جاری رہے گا، عید کے پہلے دن اورنج ٹرین صبح 6 بجے کی بجائے صبح دس بجائے چلائی جائے گی۔ عید کے پہلے دن اورنج ٹرین صبح دس بجے سے رات 11 بجے تک چلائی جائیگی۔