شیخوپورہ:آلائشوں کیلئے شاپنگ بیگز تقسیم نہ ہو سکے
میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 8لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کئے جانیوالے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو محفوظ کرنے کیلئے شاپنگ بیگز شہریوں میں تقسیم نہیں ہوسکے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ذرائع نے ان بیگز کی تیاری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف کیا ہے ۔گزشتہ رات سے میونسپل کارپوریشن کے عملہ تہہ بازاری نے مبینہ طور پر بیوپاریوں سے موقع پر مال پانی وصول کرکے ان کو چوکوں ،چوراہوں میں کھڑا ہونے کی اجازت دیدی ۔