قصور:ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق ، 5 زخمی

قصور:ٹریفک حادثات   ایک شخص جاں بحق ، 5 زخمی

قصورکے گردو نو اح میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ5 زخمی ہو گئے

قصور( نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تفصیل کے مطابق احمد اور طارق موٹر سائیکل پر بھلو ں سٹاپ مصطفی آباد کے نزدیک سے گزر رہے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں احمد جاں بحق جبکہ طارق زخمی ہو گیا ۔ کچا پکا کھڈیاں کے نزدیک کا ر سوار افنان نے سڑک پر کھڑے ہوئے حبیب اﷲ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔نہر راجہ جنگ کے نزدیک بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا عثمان اور زبیر زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں