فیروز وٹواں :بارش ،چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

فیروز وٹواں :بارش ،چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

مانانوالہ اور نواح میں نشیبی علاقے زیر آب ،سکول گراؤنڈ تالاب بن گیا

مانانوالہ(نمائندہ دنیا)نواحی قصبہ فیروز وٹواں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ادھر مانانوالہ اور مضافاتی علاقوں میں طوفانی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،مویشی منڈی ، مانانوالہ شہر ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی گراؤنڈ شہر بھر کے بارش کے پانی سے تالاب بن گئے ، شہر کے دیگر محلے اور بازار بھی زیر آب آگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں