قصور:متعدد راہگیر لٹ گئے ، ملزم پولیس کے حوالے

قصور:متعدد راہگیر لٹ گئے ، ملزم پولیس کے حوالے

طالب کے سٹور سے نقدی ،سامان ،قیصر کی حویلی سے گائے چوری

قصور (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز موٹر سائیکلیں وغیرہ چھین لیں جبکہ لوگوں نے ایک ڈاکوکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ جنگہ سنگھ والا کے نزدیک موٹر سائیکل سوار یوسف سے یاسین ریاست وغیرہ نے ستر ہزار روپے چھین لئے ، اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ججل الہ آباد کے نزدیک ڈاکوؤں نے عابد سے پندرہ ہزار روپے ،بائی پاس چونیاں پر حسن اکر م سے ساٹھ ہزار روپے ،موبائل فونز چھین لئے ۔ اڈابہڑ وال سٹی چونیاں میں طالب حسین کے سپر سٹور کے تالے توڑ کر دولاکھ روپے نقدی ،ساٹھ ہزار روپے مالیت کا سامان ،الہ آباد میں قیصر کی حویلی سے ایک گائے چوری کر لی گئی۔نورشاہ ولی قصور سے محمد آصف ، عید گاہ کھڈیاں سے مبشر ،سنتوک سر قصورسے زوہیب ،قصور سے وسیم ظفر ،نظام پورہ قصور سے اقبال کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں