اندرون وبیرون ملک آنے وجانیوالی 21پروازیں منسوخ

اندرون وبیرون ملک آنے وجانیوالی 21پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 203 بھی منسوخ ہوئی

لاہور( نیوز پورٹر )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اندرون وبیرون ملک آنے وجانے والی 21پروازیں منسوخ رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 203،ایمرٹس ائر کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 623،فلائی ناس کی لاہور سے ریاض دوطرفہ پرواز 318/317،ترکش ائر کی استنبول کی دوطرفہ پرواز714/715،پی آئی اے کی لاہور سے سکردو دوطرفہ پرواز 453/454،پی آئی اے کی لاہور سے گلگت جانے والی پرواز 609،قطر ائر ویز کی دوحہ کی دوطرفہ لاہور سے پروازیں 628/629 منسوخ کر دی گئی ۔ائر عربیہ کی لاہور سے راس الخیمہ دوطرفہ پرواز 821/820،سرین ائر کی لاہور سے کراچی دوطرفہ پرواز 520/521،ائر بلیو کی لاہور سے کراچی کی دو طرفہ پروازیں 407/406 بھی منسوخ کر دی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں