عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے مربوط پلان مرتب

 عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے مربوط پلان مرتب

سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، امن وامان کیلئے شہری تعاون کریں:ڈی آئی جی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے عید الا ضحی کے موقع پر مساجد،امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، عید اجتماعات اور قبرستانوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے ۔عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کی 5057 مساجد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کیٹیگری اے میں 218،کیٹیگری بی میں 775جبکہ کیٹیگری سی میں 4064مساجد شامل ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 6 ایس پیز،35ڈی ایس پیز،83انسپکٹرز،433 اپر سب آرڈینیٹس سے 5ہزار سے زائد پولیس جوان عید الاضحی پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں